Home / National / غریدہ فاروقی نے ملازمہ تشدد کیس کا بھانڈا پھوڑ دیا اور اصل وجہ بتا دی

غریدہ فاروقی نے ملازمہ تشدد کیس کا بھانڈا پھوڑ دیا اور اصل وجہ بتا دی

لاہور (ایکسپریس بریکنگ)معروف صحافی اور اینکر غریدہ فاروقی نے اپنے خلاف کئے جانے والے پروپیگنڈے کو ایک سازش قرار دیا ہے اور اپنی آڈیو ٹیپ کا بھی انکار کردیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ کے ذریعے معروف صحافی اور اینکر غریدہ فاروقی نے اپنے خلاف چلنے والے پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے ایک صارف کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا ہے جس میں صارف کا کہنا تھا کہ” غریدہ فاروقی کے حوالے سے جتنی آڈیوز سنی اک بات تو کلیر ہے کہ غریدہ کو منصوبہ بندی کے ساتھ پھنسایا گیا ہے “جبکہ غریدہ فاروقی نے اس کے ساتھ لکھا کہ شکریہ آپ اصل وجہ سمجھ چکے ہیں، اسی طرح انہوں نے ایک اور صارف کا ٹوئٹ بھی ری ٹوئٹ کیا ہے جس میں صارف انہیں مینشن کرکے کہتا ہے کہ ایسے افراد کی نشاندہی کرنی چاہیے جو غریدہ فاروقی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، اس پر غریدہ کا کہنا تھا کہ بہت جلد میں انہیں بے نقاب کروں گی، حمایت کرنے کے لئے آپ کا شکریہ۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر معروف صحافی اور اینکر غریدہ فاروقی کی آڈیوز گردش کر رہی ہیں جس میں وہ ایک ملازمہ کے والدین کو دھمکیاں دے رہی ہیں جبکہ ملازمہ کے والدین نے غریدہ فاروقی کے خلاف درخواست دے دی ہے۔