Home / National / نواز شریف کو شاہ محمود قریشی نے بڑی آفر کر دی

نواز شریف کو شاہ محمود قریشی نے بڑی آفر کر دی

ملتان : پاناما کے ہنگامے میں دھماکہ خیز موڑ،شاہ محمودقریشی نے وزیراعظم نوازشریف کو بڑی آفر کردی، نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہتے ہیں اپنانیا وزیراعظم لے آئیں،ہمیں کوئی اعترا ض نہیں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عدالت نے شریف فیملی کو بے گناہی ثابت کرنے کا پورا وقت دیا لیکن نواز شریف منی ٹریل نہیں دے سکے ٗ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے ٗنا اہلی کے مرتکب ہوئے ہیں ٗ ہم انتظار کے موڈ میں ہیں ٗ جمہوریت کو خطرہ نہیں ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خواجہ رضوان عالم کی والدہ کی نمازہ جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے پاناما کیس میں دونوں فریقین کو پورا وقت دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے 5 ججز کے سامنے ہم نے اپنا موقف رکھا ٗ جن میں سے 2 ججز نے وزیراعظم کو نااہل کہا۔ سپریم کورٹ میں نواز شریف کو دوسرا موقع ملا لیکن اللہ کی پکڑ ہونی تھی اور عدالت میں وزیراعظم کی جانب سے جعلی دستاویزات پیش کر دی گئیں۔انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہےہیں جسکی وجہ سے وہ نا اہلی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ قوم کرپٹ حکمرانوں کا احتساب چاہتی ہے۔ ہم انتظار کے موڈ میں ہیں ، جہاں اتنا صبر کیا تھوڑا اور بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف پر آرٹیکل 62اور 63لاگو ہوتا ہے ٗجمہوریت کو خطرہ نہیں ہے۔ ابھی تو ابتدا ہے، انتہا ہونا باقی ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مسلم لیگ میں دو واضع گروپ بن گئے ہیں ایک گروپ نواز شریف کو وزیر اعظم رکھنا چاہتا ہے جبکہ دوسرا گروپ نواز شریف کو چلتا کر کے اپنی سیاست بچانا چاہتا ہے ،