Home / Politics / چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کو سنگین دھمکی بھی دے ڈالی

چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کو سنگین دھمکی بھی دے ڈالی

اسلام آباد ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ن لیگ کے ساتھ کرائسس کے بعد خواجہ آصف کے وزیر اعظم بننے پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے واضع کیا کہ وہ کرپشن کا دفاع نہیں کریں گے اور نہ ہی فوج اور عدلیہ سے ٹکراؤچاہتے ہیں اور اگر انہیں زیادہ مجبور کیا گیا تو وہ معاملات ادھورے چھوڑ کر بیرون ملک چلے جائیں گے۔نجی ٹی وی حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے چوہدری نثار سے ملاقات کی جس میں چوہدری نثار نے پارٹی اور وزیر اعظم سےاپنی وفاداری کا اظہار کیا اور کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی کی صورت میں کسی جونیئر کے ماتحت کام نہیں کروں گا۔شاہد خاقان عباسی اور ایاز صادق کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار عنقریب ایک اہم پریس کانفرنس کرنے والے ہیں جس میں وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے اہم اعلانات کرینگے اور تمام پاکستان کی نظریں‌اس پریس کانفرنس کی طرف ہیں اور تجزیہ نگار ایک اہم بریک تھرو قرار دے رہے ہیں.